English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کیلئے انصاف مانگنے پر صحافی کو ملازمت سے فارغ کردیا

share with us


فلسطینیوں کی آزادی کا حامی ہوں تاہم اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے، مارک لیمونٹ ھیل


واشنگٹن:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ٹی وی نے اقوام متحدہ سے فلسطینیوں کیلئے انصاف مانگنے پر صحافی کو ملازمت سے فارغ کردیا۔امریکی ٹی وی سی این این کے ترجمان نے بتایا ہے کہ صحافی’مارک لیمونٹ ھیل‘ کا اب ٹیلی ویژن چینل کیساتھ کوئی تعلق نہیں رہا ہے۔اگرچہ چینل کی جانب سے صحافی کو فارغ کرنے کی وجہ بیان نہیں کی گئی مگر میڈیا رپورٹ کے مطابق صحافی ھیل نے اقوام متحدہ میں فلسطینیوں کی حمایت اور اسرائیل کے بائیکاٹ کا مطالبہ کیا تھا۔اقوام متحدہ سے خطاب میں امریکی صحافی نے کہا تھا کہ ہمارے پاس فلسطینیوں سے یکجہتی کا بہترین موقع ہے، ہم فلسطینیوں سے صرف لفظی یکجہتی نہ کریں بلکہ عالمی اور علاقائی سطح پر فلسطینیوں کیلئے عملی اقدامات کریں۔ فلسطینیوں کے حق میں ایسے اقدامات کئے جائیں تاکہ وہ انصاف حاصل کرسکیں اور پورا فلسطین آزاد ہو۔امریکی ٹی وی کے صحافی کی اس تقریرصہیونی لابی نے سخت برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا تھا کہ سی این این کا سینئر صحافی اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کیلئے سرگرم حماس کی نقش قدم پر چل رہا ہے۔دوسری جانب امریکی ٹی وی سے نکالنے جانیوالے صحافی ہیل نے کہا ہے کہ میں فلسطینیوں کی آزادی کا حامی ہوں تاہم میں نے اسرائیل کو صفحہ ہستی سے مٹانے کی کوئی بات نہیں کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا