English   /   Kannada   /   Nawayathi

افغانستان:امریکی فضائی حملے میں بچے اور خواتین ہلاک ہوئے، اقوام متحدہ کی تفتیش مکمل 

share with us


امریکی جنگی ہیلی کاپٹر حملے میں ہلاک ہونیوالوں میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے،رپورٹ 


نیویارک:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اقوام متحدہ کی تفتیش سے ثابت ہو گیا ہے کہ امریکی فضائی حملے کی وجہ سے افغان صوبے ہلمند میں گزشتہ ہفتے 23 شہری مارے گئے تھے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق )اقوام متحدہ کی تفتیش میں بتایاگیا کہ افغان فورسز کے ساتھ ایک مشترکہ عسکری کارروائی کے دوران ایک امریکی جنگی ہیلی کاپٹر نے عسکری پسندوں کے ایک ٹھکانے کو نشانہ بنایا تھا تاہم اس حملے کی وجہ سے عام شہری مارے گئے۔ اقوام متحدہ کے مطابق ہلاک شدگان میں خواتین اور بچے بھی شامل تھے۔افغانستان میں ایسی کارروائیوں کے نتیجے میں شہری ہلاکتوں کا معاملہ انتہائی حساس ہو چکا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا