English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج کا خان یونس میں دھاوا، کئی سو میٹر اندر گھس کر سرنگوں کی تلاشی کی آڑ میں کھدائی کردی

share with us

خان یونس:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی فوج کی بھاری نفری نے ٹینکوں اور فوجی گاڑیوں کیساتھ گزشتہ روز جنوبی غزہ کے شہر خان یونس دھاوا بول دیا ، فوج نے کئی سو میٹر اندر گھس کر سرنگوں کی تلاشی کی آڑ میں کھدائی کردی۔ اطلاعات کے مطابق اسرائیلی فوج کے 4 بلڈوزرجنوبی غزہ کے شہر خان یونس کے ’السناطی‘ گیٹ سے غزہ میں داخل ہوئے ،اس موقع پر ان کے ہمراہ اسرائیلی فوج کی کئی بکتر بند گاڑیاں بھی موجود تھیں۔ اسرائیلی فوج نے جنوبی غزہ میں عبسان کے مقام پر متمرکز میں پر کھدائی کی۔غزہ میں اسرائیلی فوج کی دراندازی کے دوران صہیونی فوج کے جنگی طیاروں کی پروازوں کا سلسلہ بھی جاری رہا جس کے نتیجے میں علاقے میں خوف وہراس پھیل گیا۔ 
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا