English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حوثیوں کے گودام یورپی اسلحہ سے بھرے ہونے کا انکشاف

share with us


ہتھیارسرکاری فوج کے لیے تھے تاہم حوثی جنگجوؤں نے راستے سے ہی اچک لیے،یمنی حکومت 


صنعاء /عمان:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) اردن میں قائم عرب رپورٹرز برائے تفتیشی صحافت کے مطابق یمن میں دہشت گرد گروپوں کے اسلحے کے ذخیرہ یورپی ہتھیاروں سے بھرے ہیں۔ یہ تفتیشی ریسرچ جرمن ریڈیو کی درخواست پر کی گئی ۔جرمن ریڈیو کے مطابق عرب رپورٹرز فار انویسٹیگیٹو جرنلزم (اے آر آئی جے) کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے یمنی حکومت کی فوج کے بریگیڈئر جنرل محمد المحمودی کا کہنا تھا کہ جنگجوؤں کے پاس جو ہتھیار ہیں، وہ بنیادی طور پر صدر منصور ہادی کی افواج کے لیے جاری کیے گئے تھے اور ان کا دہشت گرد تنظیموں کے ہاتھ لگنے کی وجہ فوج کے ملازمین کو دی جانے والی کم تنخواہیں ہیں اور یہ ملازمین اپنے اخراجات پورے کرنے کے لیے ہتھیار اور دوسرا اسلحہ فروخت کرنے کا سلسلہ جاری رکھے ہوئے ہیں۔ ان کے مطابق یہ ہتھیار براہ راست بیچنے کے علاوہ مڈل مین کے ذریعے بھی فروخت کر دیے جاتے ہیں۔اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی جانب سے یمن کی صورت کے ماہرین کے کوآرڈینیٹر کرنل احمد ہمیشی ہیں اور اْن کا کہنا تھا کہ یمن میں غیرقانونی و ناجائز ہتھیار وسیع پیمانے پر دستیاب ہیں۔ ہمیشی کے مطابق یمن میں ایسے جنگجو گروپ بھی ہیں جو کسی کے کنٹرول میں نہیں اور بعض کو یمنی فوج کی حمایت ملنے کی صورت میں ہتھیار وغیرہ فراہم کیے جاتے ہیں۔ ہمیشی کے مطابق انجام کار یہ ہتھیار بلیک مارکیٹ میں دستیاب ہوتے ہیں۔اْدھر جرمنی کی وزارت اقتصادی امور نے واضح کیا کہ وہ ایسے قابل اعتماد شواہد سے لاعلم ہے، جن کے مطابق جرمنی کے تیار کردہ ہتھیار کیونکر اور کیسے یمن کے انتہا پسندوں کے زیر استعمال ہیں۔ وزارت کا یہ بھی کہنا تھا کہ اگر ایسا ہو رہا ہے تو یقینی طور پر یہ انتہائی سنگین صورت حال ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا