English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ولی عہد کی جی 20اجلاس میں عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں

share with us


شہزادہ محمد بن سلمان نے ٹرمپ اورفرانسیسی صدر سے دوستانہ ماحول میں ملاقاتیں کیں،سعودی وزارت خارجہ 


ریاض:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت خارجہ نے بتایاہے کہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ارجنٹائن کے دارالحکومت بیونس آئرس میں ہونے والے جی 20 اجلاس کے موقع پر عالمی رہ نماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری رہا۔میڈیارپورٹس کے مطابق سعودی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ سعودی ولی عہد نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے دوستانہ ماحول میں ملاقات کی۔اس موقع پر ولی عہد نے گذشتہ روز فرانسیسی صدر عمانویل میکروں اور کئی دوسرے عالمی رہ نماؤں سے ملاقات کی۔وزارت خارجہ کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ولی عہد نے جنوبی کوریا اور میکسیکو کے صدور سے بھی ملاقاتیں کیں۔سعودی ولی عہد دو روز قبل ارجنٹائن میں ہونے والے جی 20 اجلاس میں شرکت کے لیے بوینس آئرس پہنچے تھے۔ اجلاس میں بیس بڑی عالمی معاشی طاقتوں کی قیادت شرکت کر رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا