English   /   Kannada   /   Nawayathi

نو بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں پر لنگرانداز ہونے کی اجازت

share with us


سامان ترسیل کے لیے بحری جہازوں کوبری راہ داریوں سے گذرنے کے پروانے جاری کیے گئے،عرب اتحاد


صنعاء:یکم دسمبر2018(فکروخبر/ذرائع) یمن میں آئینی حکومت کی بحالی کے لیے سرگرم عرب فوجی اتحاد نے سامان سے لدے اور تیل بردار 9 بحری جہازوں کو یمن کی بندرگاہوں پر لنگر ہونے کے لیے اجازت نامے جاری کر دیے ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق عرب اتحاد کی طرف سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا کہ یمن میں سامان کی ترسیل کے لیے 7 ہوائی جہازوں، 9 بحری جہازوں اور دو بری راہ داریوں سے گذرنے کے پروانے جاری کیے گئے۔عرب اتحاد کے مطابق الحدیدہ بندرگاہ میں داخلے لیے تین، الصلیف کے لیے دو اور المیناء کے لیے ایک جہاز کو جانے کی اجازت دی گئی۔بیان میں کہا گیا کہ حوثی ملیشیا سامان سے لدے جہازوں کو خالی کرانے میں پس وپیش سے کام لے رہے ہیں۔ اس قت چار بحری جہاز بندرگاہوں پر کھڑے ہیں مگرانہیں خالی کرانے کی اجازت نہیں دی جارہی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا