English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی ہند کے مشہور شاعر ڈاکٹرمحمد حسین فطرتؔ صاحب کے نعتیہ کلام پر جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں نعتیہ مسابقہ کا انعقاد 

share with us

بھٹکل 30؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) محبوب کبریا کے تعلق سے سننا سنانا یہ عبادت میں داخل ہے اور یہ ایمان کی سوغات ہے۔اسی مناسبت سے جامعہ اسلامیہ بھٹکل میں کل 20 ربیع الأول 1440ھ مطابق 28 نومبر 2018ء بدھ کی شب دفاتر عمارت کے صحن میں ایک خوبصورت نعتیہ مسابقہ کا انعقاد کیا گیا جس میں اپنے قلم سے اسلامی فکر و نظر کی گراں قدر خدمات انجام دینے والے بھٹکل کے مشہور شاعر و فنکار مرحوم جناب ڈاکٹر محمد حسین فطرت صاحب کے کلام کو پیش کیا گیا۔ 
مہتمم جامعہ مولانا مقبول احمد کوبٹے ندوی نے نعت خوانی کے انعقاد خصوصا فطرت صاحب کے نعتیہ کلام کو پیش کرنے پر مشرفین و ذمہ داران لجنہ کو مبارکباد دیتے ہوئے فرمایا : ڈاکٹر صاحب کو جامعہ و احباب جامعہ سے خاصہ تعلق رہا ہے، بہت سے طلبہ نے شعری ذوق کی آبیاری میں ڈاکٹر صاحب کی تربیت پائی اور اپنے شعری ذوق کو پروان چڑھایا۔ ڈاکٹر صاحب نے نعت کے فن کو جو ایک نازک ترین فن ہے بہترین انداز میں اور باریکی و صفائی کے ساتھ پیش کیا ہے۔مولانا نے طلبہ کو ڈاکٹر صاحب کے نعتیہ مجموعہ کو پڑھنے اور ان کی فکر کو سمجھ کر اس کی ترویج کی کوشش کرنے کی نصیحت کی۔ اخیر میں مولانا نے صدر جامعہ مولانا محمد اقبال صاحب ملا ندوی کے طلبہ کی دلجوئی و ہمت افزائی کے لیے دیر رات تک تشریف فرمانے پر شکریہ ودعائیہ کلمات پیش فرمایا۔ 
اس موقع پر مہمان خصوصی مولانا عبدالقادر عارفی صاحب نے اپنے قیمتی تاثرات و عالی کلمات سے طلبہ کو مستفید فرمایا۔
واضح رہے کہ سید نبیغ برماور کی تلاوت سے جلسہ کا آغاز ہوا اور اصغر احمد صدیقی نے حمدیہ کلام پیش کیا، اسجد کاسرکوڈ نے سیرت النبی پر دل سوز تقریر کی، فرقان شہ بندری نے ڈاکٹر صاحب کی حیات و خدمات پر روشنی ڈالی، اورعبداللہ بافقیہ نے ایک غزل پیش کی۔
اس جلسہ میں اساتذہ و طلبائے جامعہ کے علاوہ فرزندان ڈاکٹر صاحب اور شہر کے علما ء و عمائدین کی کثیر تعداد نبی اکرم ﷺ سے اپنی محبت و عقیدت کا ثبوت دے رہی تھی۔
اس مسابقہ میں کل انیس طلبہ شریک رہے جس میں سے ممتاز طلبہ کے اسما ء کچھ یوں ہیں: 

سفلی اول: طریف ابوحسینا
سفلی دوم: نوید پوتکار، حسن ثابت، ابوبکر بکبا

علیا اول: ابو محمد صفوان سدی احمدا
دوم: عبادہ سکری، سلمان کودے

 

بشکریہ : علاقاتِ عامہ جامعہ اسلامیہ بھٹکل

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا