کنداپور ، پی یو کالج کے طالب علم کو چھرا گھونپا گیا ، طالب علم شدید زخمی 

share with us

؂کنداپور 29؍ نومبر 2018(فکروخبرنیوز) جونےئر کالج میں ہاتھاپائی کے دوران ایک طالب علم کے زخمی ہونے کی واردات یہاں آج پیش آئی ہے۔ زخمی طالب علم کی شناخت انوپ شریگار کی حیثیت سے کرلی گئی ہے جو کہ آرٹس کا سال دوم کا طالب علم ہے۔بتایا جارہا ہے کہ ایما عرف متھن نے کالج کے قریب اسے چھرا گھونپا ہے ۔ اس واردات کا پیچھے پرانی دشمنی ہونے کا شبہ ظاہر کیا جارہا ہے ۔اطلاعات کے مطابق انوپ اور پون دیگر طلباء کالج میں ہوئی لڑائی جھگڑے میں ملوث تھے اور اس سلسلہ میں کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ بھی درج کرلیا تھا ۔ یہ بھی الزام لگایا جارہا ہے کہ پون انوپ کو اس سلسلہ میں دھمکیاں بھی دے رہا تھا۔ اسی کو آگے بڑھاتے پون نے اپنے دوست متھن کو اس کا کام تمام کرنے کی بات کہی اور اس کے لیے موقع کی تلاش میں تھا۔ آج صبح جب انوپ اپنے دوستوں کے ساتھ کالج میں داخل ہورہا تھا ملزم متھن نے انوپ کو چھرا گھونپ کر زخمی حالت میں چھوڑ کر فرار ہونے میں کامیاب رہا۔ انوپ کو گہرے زخم آئے ہیں اور اسے کنداپور کے ایک نجی اسپتال میں داخل کیا گیا ہے۔ کنداپور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا