English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب کی فلسطینی پناہ گزینوں کے لیے 5 کروڑ ڈالر کی امداد

share with us


اقوام متحدہ کی ایجنسی اونروا پناہ گزینوں کوتعلیم، صحت ، دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرنے کی ذمہ دار ہے


ریاض:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب نے فلسطینی پناہ گزینوں کی بہبود کے لیے اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا" کے توسط سے 50 ملین ڈالر کی امداد کا اعلان کیا ہے۔شاہ سلمان ریلیف مرکز کے جنرل سپروائزر عبداللہ الربعیہ نے الریاض میں"یو این آر ڈبلیو اے" ایجنسی کے ہائی کمشنر بیار کرینپول کے ہمراہ ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب میں کہا کہ سعودی حکومت "اونروا" کو بحران سے نکالنے کے لیے ہرممکن مالی مدد فراہم کرے گا۔خیال رہے کہ اقوام متحدہ کی ریلیف اینڈ ورکس ایجنسی "اونروا" غزہ، اردن، لبنان اور شام مین فلسطینی پناہ گزینوں کوتعلیم، صحت اور دیگر بنیادی سہولیات مہیا کرنے کی ذمہ دار ہے۔ رواں سال امریکا نے اس ادارے کو دی جانے والی مالی امداد بندکردی تھی جس کے نتیجے میں ایجنسی کو غیرمعمولی مالی مشکلات درپیش ہیں اور ادارہ اپنی کئی سروسز بند کرنے اور ملازمین کو نکالنے پرمجبور ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا