English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیلی فوج نے غرب اردن کے شہر قلقلیہ کی ناکہ بندی کر دی

share with us

قابض فوج نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد فلسطینیوں کی آمد ورفت کو روک دیا 


قلقلیہ:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر قلقلیہ میں اسرائیلی فوج نے بھاری نفری تعینات کرنے کے بعد شہر کی مکمل ناکہ بندی کر دی ہے۔ تفصیلات کے مطابق قابض فوج نے شہر کے تمام داخلی اور خارجی راستوں کو سیل کرنے کے بعد فلسطینیوں کی آمد ورفت کو روک دیا ہے۔مقامی ذرائع کے مطابق اسرائیلی فوج نے مشرقی قلقلیہ کے تمام راستوں پر بھاری نفری تعینات کی ہے اور شہریوں کو گھروں سے نکلنے سے روک دیا گیا ہے۔ صہیونی فوج کی طرف سے اس پیش رفت کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی۔عینی شاہدین نے کہاہے کہ اسرائیلی فوج کی طرف سے راستوں کی بندش کے باعث شہریوں کو شدید دشواریوں کا سامنا کرنا پڑا ہے اور کئی شہری رات کو گھر نہیں پہنچ سکے اور انہوں نے رات سڑکوں پر بسر کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا