English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ میں فوجی پریڈ کے دوران دھماکہ، 4 فلسطینی زخمی

share with us

فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ، سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی،حکام
غزہ:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے علاقے غزہ کی پٹی کے وسط میں البریج پناہ گزین کیمپ کے قریب ایک فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے زور دار دھماکے کے نتیجے میں کم سے کم 4 فلسطینی زخمی ہوگئے۔غزہ میں وزارت صحت کے ترجمان اشرف القدرہ نے بتایا کہ فوجی پریڈ کے دوران ہونے والے دھماکے کی وجہ معلوم نہیں ہوسکی ہے۔ تاہم جائے وقوعہ سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے ہیں۔ادھر فلسطینی وازت داخلہ اور نیشنل سیکیورٹی کے حکام نے بتایا ہے کہ دھماکے کے بعد سیکیورٹی اداروں نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر واقعے کی تحقیقات شروع کر دی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا