English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیروسین اسٹو دھماکہ سے پھٹ گیا ، نوجوان موقعۂ واردات پر ہلاک 

share with us

 

بھٹکل 28؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) چائے بنانے کے لیے کیروسین کا اسٹو جلانے کے دوران اسٹو میں دھماکہ کی وجہ سے ایک نوجوان کی موت واقع ہونے کی واردات مرڈیشور کے دیوی کانا اوجھی منے کے قریب پیش آئی ہے۔ مہلوک نوجوان کی شناخت شنکر سومیا نائک کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔ اطلاعات کے مطابق مذکورہ نوجوان اپنے ہی گھر میں کیروسین سے بنے اسٹو کے ذریعہ چائے بنانے کے لیے اس کو چلارہا تھا ، اس دوران اسٹو میں دھماکہ ہوگیا اور پورے کمرے میں آگ پھیل گئی جس کی وجہ سے اسے باہر آنے کا بھی موقع نہیں ملا ۔ موقعۂ واردات پر ہی نوجوان کی موت واقع ہوگئی ۔ مرڈیشور پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیا ہے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا