English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی ریت منتقلی کے دوران چھ ٹرک ضبط ، ریت کی مالیت ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے 

share with us

منگلورو 28؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) ایک طرف ریت کے مسائل حل نہ ہونے سے عوام کی پریشانیوں میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے تو دوسری طرف پولیس غیر قانونی طور پر ریت کانکنی کرنے والوں اور ایک جگہ سے دوسری جگہ منتقل کرنے والوں کے لیے کے خلاف پورے زور سے کارروائی کررہی ہے۔ پولیس کی تازہ کارروائی میں کوناجے پولیس تھانہ کے اہلکاروں نے چھ افراد کو حراست میں لیا ہے ۔ اطلاعات کے مطابق چھ ریت سے بھری ٹرک جس میں ایک کروڑ پچیس لاکھ روپئے قیمت کی ریت تھی پولیس نے ضبط کرلی ہے۔ اس کارروائی میں منگلور جنوبی زون کے سب ڈویژن راما راؤ ، کوناجے پولیس انسپکٹر روی نائک ، کانسٹبیل اشوک کمار اور ڈرائیور جیاپرکاش وغیرہ موجود تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا