English   /   Kannada   /   Nawayathi

قطر پیش کردہ شرائط پوری کردےتعلقات معمول پر آجائیں گے:سعودی ولی عہد

share with us

ریاض:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب اور مصر نے قطر کو کسی قسم کی رعایتیں نہ دینے سے اتفاق کیا ہے اور ان کا کہنا ہے کہ اگر قطر عرب خلیجی ممالک کی پیش کردہ شرائط کو پورا کرے تواس کے ساتھ مصالحت ہوسکتی ہے۔

انھوں نے ایران کی خطے کے ممالک کے داخلی امور میں مداخلت سے نمٹنے سے بھی اتفاق کیا ہے۔سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے قاہرہ میں واقع اتحادیہ صدارتی محل میں گزشتہ روز مصری صدر عبدالفتاح السیسی سے ملاقات کی  اور ان سے دونوں ممالک کے درمیان قریبی دوستانہ تعلقات اور علاقائی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا ۔

انھوں نے اپنے اس موقف کا اعادہ کیا ہے کہ قطر کو مصالحت کے لیے گزشتہ سال پیش کردہ شرائط اب بھی برقرار ہیں اور ان میں اسے کسی قسم کی رعایت نہیں دی جائے گی۔دونوں  رہنماوں  نے کہا کہ مصر اور سعودی عرب خطے کے ممالک کے داخلی امور میں ایران کی مداخلت کا مقابلہ کرتے رہیں گے۔

صدر السیسی نے بتایا کہ انھوں نے سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو ایک خط بھیجا ہے اور اس میں خلیج کی  سلامتی کے لیے مصر کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا