English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب تیونس کے ساتھ مضبوط تعلقات استوار کرنا چاہتا ہے، ولی عہد 

share with us


اگر میں تیونس کا دورہ نہیں کرتا تو میرا شمالی افریقا کا دورہ نامکمل رہتا،شہزادہ محمد بن سلمان


تیونسیا:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا ہے کہ سعودی اور تیونسی عوام کے درمیان انتہائی گہرے اور مضبوط تعلقات استوار ہیں اور ان کا ملک تیونس کے ساتھ مزید مضبوط تعلقا ت استوار کرنا چاہتا ہے۔انھوں نے یہ بات منگل کی شب تیونس میں تیونسی صدر باجی قائد السبسی سے ملاقات کے موقع پر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔انھوں نے کہا کہ اگر میں تیونس کا دورہ نہیں کرتا تو میرا شمالی افریقا کا دورہ نامکمل رہتا ۔سعودی ولی عہد خطے کے ملکوں کے دورے کے چوتھے مرحلے میں مصر سے تیونس پہنچے تھے۔دارالحکومت تیونس کے قرطاج بین الاقوامی ہوائی اڈے پر تیونسی صدر باجی قائد السبسی نے ان کا خیرمقدم کیا۔عرب خبررساں ادارے کے مطابق سعودی ولی عہد مختصر وقت کے لیے تیونس آئے تھے۔انھوں نے صدر السبسی سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات سمیت باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا ہے اور اس کے بعد وہ ارجنٹینا کے شہر بیونس آئرس کے لیے روانہ ہو گئے جہاں وہ گروپ 20 کے سربراہ اجلاس میں شرکت کریں گے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا