English   /   Kannada   /   Nawayathi

کوکتی نگر میں تعمیراتی کام کے دوران مزدوروں کو لیا گیا حراست میں ، مزدور یونین نے احتجاج کی دی دھمکی 

share with us

بھٹکل 27؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) شہر کے کوکتی نگر میں تعمیراتی کام کے دوران فاریسٹ افسران کی جانب سے مزدوروں کو حراست میں لیے جانے پر مزدور یونین نے ناراضگی کا اظہار کرتے ہوئے سخت احتجاج کی دھمکی دی ہے۔ فکروخبر کو موصولہ اطلاعات کے مطابق شہر کے کوکتی نگر میں ایک جگہ تعمیراتی کا م جاری تھا۔ اس دوران فاریسٹ افسران نے کام میں رکاوٹ ڈالتے ہوئے مزدوروں کو حراست میں لیا اور اپنی گاڑی میں بٹھاکر محکمۂ جنگلات کے دفتر لے گئے جہاں سے انہیں شام میں چھوڑ دیا گیا۔ خبر ملتے ہی مزدور یونین کے صدر شریدھر نائک نے محکمۂ جنگلات کے مقامی دفتر جاکر افسران کو سخت آڑے ہاتھوں لیا۔ انہو ں نے کہا کہ حکومت نے کسانوں کے قرضہ جات معاف کرکے انہیں راحت پہنچائی لیکن یہاں مزدور طبقہ مسلسل پریشان ہے۔ آئے دن محکمۂ جنگلات کے افسران کی جانب سے بعض اراضی پر تعمیراتی کام میں رکاوٹ ڈالنے کی وجہ سے مزدوری نہیں مل رہی ہے ، ایسے حالات میں اگر وہ خودکشی کی طرف قدم بڑھائیں گے تو اس کا ذمہ دار کون ہوگا ؟ اسی طرح سے ریت کے مسائل بھی حل نہیں نہ ہونے سے ان کا جینا دوبھر ہوگیا ہے۔ اگر اسی طرح مزدوروں کو ہراساں کیے جانے کا سلسلہ جاری رہے گا تو اس کے خلاف سخت احتجاج کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا