English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی عرب میں تیل کی پیداوار یومیہ ایک کروڑ 12 لاکھ بیرل سے متجاوز

share with us

واشنگٹن:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بین الاقوامی خبر رساں اداروں کے مطابق رواں ماہ کے دوران سعودی عرب میں تیل کی پیدوارا نے سابقہ ریکارڈ توڑ دیے ہیں۔ بلومبرگ اور رائٹرز کے مطابق نومبر کے دوران سعودی عرب کی یومیہ تیل کی پیداوار ایک کروڑ 12 لاکھ بیرل تک پہنچ گئی ہے۔پچھلے ماہ سعودی عرب کی تیل کی یومیہ پیدا وار ایک کروڑ 8 لاکھ بیرل تھی جب کہ نومبر میں 11 ملین کی نفسیاتی حد عبور کرگئی ہے۔بلومبرگ نیوز ایجنسی کے مطابق چھ دسمبرکو ہونے والے "اوپک" کے اجلاس میں سعودی عب تیل کی پیدوار کم کرنے کی تجویز پیش کرے گا۔ یہ کمی پانچ ہزار بیرل یومیہ تک ہوسکتی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا