English   /   Kannada   /   Nawayathi

مصر میں نکاح خواں اپنے ساتھ لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹ رکھا کریں گے

share with us


مقصد کم سن لڑکیوں کی شادی کے رجحان پر روک لگانا ہے جو کہ ملک میں پھیلا ہوا ہے،وزیرآئی ٹی کی گفتگو


قاہرہ :26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر میں مستقبل قریب میں رجسٹرڈ نکاح خواہان کی جانب سے نکاح کی کارروائیوں کی ڈیجیٹل طریقے سے تصدیق پر کام ہو رہا ہے۔ اس کا مقصد کم سن لڑکیوں کی شادی کے رجحان پر روک لگانا ہے جو کہ ملک میں پھیلا ہوا ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق مصر میں کمیونی کیشن اور انفارمیشن ٹکنالوجی کے وزیر عمرو طلعت نے صحافیوں سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ ان کی وزارت نے ڈیجیٹل میرج سروس کا آغاز اس لیے کیا ہے تا کہ کم سن بچیوں کی شادیوں میں کمی لائی جا سکے۔انہوں نے بتایا کہ اس سروس کے تحت رجسٹرڈ نکاح خواہان اپنے ساتھ لیپ ٹاپ یا ٹیبلیٹس رکھیں گے اور شادی کے دستاویزات کا ریکارڈ ان میں محفوظ کریں گے۔مصری وزیر نے واضح کیا کہ اس طریقے میں نکاح کے انعقاد سے قبل دولہا اور دلہن کی عمر کی تصدیق کے لیے ان کی معلومات ارسال کی جایا کریں گی۔اس طرح اس امر کو یقینی بنایا جا سکے گا کہ نکاح کا انعقاد مقررہ قانون کے دائرہ کار میں رہتے ہوئے کیا جا رہا 
ہے۔یاد رہے کہ متعدد تنظیموں کی جانب سے آگاہی کی مہمیں چلائے جانے کے باوجود مصر میں کم سن لڑکیوں کی شادی کا رجحان بڑی حد تک پھیلا ہوا ہے۔ اس رجحان کی اولین وجوہات غربت اور لا علمی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا