English   /   Kannada   /   Nawayathi

حلب میں ممنوعہ گیس کے استعمال سے 107افرادمتاثر،اسپتال داخل کرادیاگیا،شامی آبزرویٹری 

share with us

واشنگٹن:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے سرکاری ذرائع ابلاغ اور ایک شامی نگراں ادارے نے کہاہے کہ حلب سے تعلق رکھنے والے تقریباً 100 افراد کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت لاحق ہوگئی، جس کے نتیجے میں اْنھیں اسپتال داخل کر دیا گیا ۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق برطانیہ میں قائم سیرئن لباریٹری فور ہیومن رائٹس نے کہا کہ 94 افراد کو طبی امداد فراہم کی گئی ہے، جب کہ 31 اسپتال میں داخل ہیں۔ حلب میں 107 افراد زخمی ہوئے ، جس سے قبل ادلب میں شدت پسندوں نے میزائلوں سے علاقے کو ہدف بنایا جن میں شاید کلورین بھری ہوئی تھی۔ روس نے بھی یہی الزام دہرایا کہ باغیوں کی جانب سے داغے گئے میزائلوں میں کلورین گیس بھری ہوئی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا