English   /   Kannada   /   Nawayathi

غیر قانونی دراندازی و سمگلنگ کی روک تھام کیلئےمصر اور سوڈان سرحد پر مشترکہ نگرانی پر متفق

share with us

خرطوم:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مصر اور سوڈان نے دونوں ملکوں کی سرحد پر اسمگلنگ اور غیرقانونی دراندازی کی روک تھام کے لیے مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے۔سوڈان کی مسلح افواج کے سربراہ جنرل کمال عبدالمعروف نے ایک پریس کانفرنس میں بتایا کہ دونوں ملکوں کے وزرا دفاع کی ملاقاتوں میں لیبیا میں متمرکز عسکریت پسندوں کی طرف سے درپیش خطرات کے تدارک کے لیے سرحد پر مشترکہ گشت کا فیصلہ کیا ہے۔خیال رہے کہ سنہ 2011 میں لیبیا میں کرنل قذافی کی حکومت کے خاتمے کے بعد جہاں ملک میں ایک نیا سیاسی خلا پیدا ہوا وہیں لیبیا کی پڑوسی ملکوں سے متصل سرحدیں بھی غیر محفوظ ہوگئی تھیں۔سوڈانی آرمی چیف نے کہا کہ مصری فوج کے ساتھ سرحد پر مشترکہ گشت، انسداد دہشت گردی کے لیے مشترکہ آپریشن، سرحد کے آر پار جرائم کی روک تھام اور غیر قانونی دراندازی کی روک تھام کے لیے اقدامات پر اتفاق کیا گیا ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ مصری فوج کے ساتھ مشترکہ تزویراتی تعلقات، انٹیلی جنس شعبے، تربیت اور دیگر شعبوں میں شراکت پر اتفاق کیا گیا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا