English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام میں ایران اور داعش کی سرکوبی کی ذمہ داری ڈیمو کریٹک فورس کے سپردکیے جانے کا انکشاف

share with us

دمشق:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام میں کرد اور عرب جنگجوؤں پر مشتمل "شامی ڈیموکریٹک فورس" کے ایک عہدیدار نے انکشاف کیا ہے کہ امریکا کی قیادت میں سرگرم عالمی اتحاد نے شام میں "داعش" کی سرکوبی اور ایرانی غلبے کے خلاف کارروائی کا ٹاسک "شامی ڈیموکریٹک" فورس کے حوالے کیا گیا ہے۔ عرب خبررساں ادارے کے مطابق ڈیموکریٹک فورس کے عہدیدار نے بتایا کہ عالمی اتحادی فوج اور شامی فورس کے درمیان کے ایک معاہدہ طے پایا ہے جس میں شامی فورس کو ایران اور داعش کے خلاف لڑنے کی ذمہ داری سونپی گئی ہے۔اس معاہدے کے تحت ڈیموکریٹک فورسز کے 30 ہزار جنگجوؤں کی عسکری تربیت بھی شامل ہے۔ اس وقت شام میں ڈیموکریٹک فورس کے جنگجوؤں کی تعداد 60 ہزار ہے۔ڈیموکریٹک فورس اورعالمی اتحادی فوج کے درمیام یہ معاہدہ ایک سال کے لیے ہے تاہم اس میں مزید ایک سال کی توسیع ہوسکتی ہے۔حال ہی میں امریکا نے دریائے فرات کے مشرقی کنارے میں شام، ترکی اور عراق کی سرحد پر نئے ایکشن پلان کی منظوری دی تھی۔ اس علاقے میں امریکا اور شامی ڈیموکریٹک فورس نے مشترکہ فوجی مشقیں بھی کیں۔رواں ماہ ہی شامی ڈیموکریٹک فورسز جسے کردوں اور عرب جنگجوؤں کی حمایت حاصل ہے، نے "داعش" کے خلاف آپریشن کا اعلان کیا تھا۔ قبل ازیں ترکی کی جانب سے شمالی شما میں بم باری کے بعد کرد جنگجوؤں نے "داعش" کے خلاف حملے روکنے کا اعلان کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا