English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حکومت خلیجی منصوبے اور سلامتی کونسل کی قرارداد پر کام کررہی ہے ،نائب صدر علی صالح

share with us


اقوام متحدہ چار برسوں سے حوثیوں کے ہاتھوں محصور تعز شہر کے لوگوں کو درپیش سنگین مصائب کو نظرانداز کررہا ہے ،یمن


صنعاء:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ادھر یمن کے نائب صدر علی محسن صالح نے باور کرایا ہے کہ آئینی حکومت تین بین الاقوامی حوالوں کی بنیادوں پر امن کے آپشن پر کام کر رہی ہے۔ یہ تین حوالے خلیجی منصوبہ، قومی مکالمہ کانفرنس کے نتائج اور سلامتی کونسل کی قرار داد 2216 ہے جو ریاست کی واپسی اور بغاوت کے خاتمے پر زور دیتی ہے۔دوسری جانب یمنی حکومت نے اقوام متحدہ پر الزام عائد کیا ہے کہ وہ تعز شہر کے لوگوں کو درپیش سنگین مصائب کو نظر انداز کر رہی ہے جو تقریبا 4 برسوں سے حوثی ملیشیا کے ہاتھوں محصور ہیں۔ یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھ سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ الحدیدہ کی طرح تعز کا بھی دورہ کریں۔الاریانی کے مطابق تعز صوبہ اور شہر ایران نواز باغی حوثیوں کی جانب سے برپا بغاوت میں سب سے زیادہ نقصان سے دوچار ہوئے۔ اس کا تقریبا چار برس سے محاصرہ جاری ہے جس کے نتیجے آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبے میں انسانی صورت حال ابتر ہو چکی ہے۔ الاریانی نے اقوام متحدہ کے ایلچی سے استفسار کیا ہے کہ "یہ جانب داری کس لیے ؟"یمن کے وزیر زراعت اور حکومت کے مذاکراتی وفد کے رکن عثمان مجلی نے باور کرایا ہے کہ یمنی حکومت الحدیدہ بندرگاہ کا انتظام اقوام متحدہ سمیت کسی بھی تیسرے فریق کو دینے سے انکار کرتی ہے۔اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس نے جمعہ کے روز الحدیدہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ "ہم اس بات پر متفق ہو چکے ہیں کہ اب اقوام متحدہ کو متعلقہ فریقوں کے ساتھ جلد مذاکرات میں داخل ہو جانا چاہیے تا کہ الحدیدہ کی بندرگاہ کے حوالے سے وہ ایک مرکزی اور وسیع کردار ادا کر سکے"۔ادھر یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے گریفتھ کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "ہم یہ امید کر رہے تھے کہ اقوام متحدہ کے ایلچی مارٹن گریفتھس الحدیدہ میں آزاد کرائے گئے علاقوں کا دورہ کریں گے۔ وہ حوثی ملیشیا کی جانب سے انفراسٹرکچر اور تنصیبات عامہ کو پہنچائے جانے والے نقصان اور تباہی کو دیکھیں گے اور حوثیوں کے ہاتھوں یرغمال بنائے جانے والے مقامی لوگوں کے دکھ درد سنیں گے۔الاریانی نے ٹویٹر پر دیے گئے بیان میں زور دیا کہ آئینی حکومت کو چاہیے کہ حوثی ملیشیا سے الحدیدہ شہر اور اس کی بندرگاہ کا کنٹرول واپس لینے کے حوالے سے ڈٹی رہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا