English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ بندرگاہ کا کنٹرول یو این سنبھالے، سیز فائر کو تیار ہیں، حوثی کمانڈر

share with us

واشنگٹن/صنعاء :25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) اقوام متحدہ کے سفیر نے دورہ یمن کے دوران حوثی کمانڈرز سے ملاقات کی، دوران ملاقات حوثی کمانڈر نے جنگ بندی کی مشروط یقین دہانی کروا دی۔

تفصیلات کے مطابق اقوام متحدہ کے خصوصی سفیر برائے یمن نے خانہ جنگی کا شکار ملک یمن کے دورے کے دوران حوثی جنگجوؤں سے طویل ملاقات کی جس میں یمن کی مظلوم عوام کے جان و مال کے حوالے گفتگو ہوئی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ سفیر برائے یمن اور حوثی کمانڈر کے درمیان ملاقات میں جنگجوؤں کے کمانڈر نے اقوام متحدہ کے سفیر کو جنگ بندی اور امن و امان کے لیے تعاون کی مشروط یقین دہانی کروائی۔

حوثی کمانڈر نے اقوام متحدہ کے سفیر برائے یمن مارٹن گرفتھس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کی جان ومال کی حفاظت کے لیے الحدیدہ بندرگاہ کے حصول کےلیے جاری جنگ کو روکنے کےلیے تیار ہیں اس شرط پر کہ بندر گاہ کا انتظام اقوام متحدہ سنبھالے۔

عرب میڈیا کے مطابق الحدیدہ بندر گاہ پر کنٹرول حاصل کے لیے عرب اتحاد اورحوثیوں کے درمیان جنگ کے باعث خوراک کی ترسیل میں ہوش ربا کمی واقع ہوئی تھی جس کے باعث جنگ زدہ ملک میں فاقہ شکی کا مزید اضافہ ہوگیا تھا جو پے در پے لوگوں لقمہ اجل بنا رہا تھا۔

عرب میڈیا کا کہنا ہے کہ لوگوں کی فاقہ شکی کے بعد اقوام متحدہ نے الحدیدہ بندر گاہ کا کنٹرول سنبھالنے کی پیش کش کی تھی جسے سعودی عرب کی قیادت میں کام کرنے والے عرب اتحاد اور حوثی جنگجوؤ دونوں نے قبول کیا تھا اور دونوں فریقین نے غیر مشروعط سیز فائر کا اعلان کیا تھا۔

خیال رہے کہ اقوام متحدہ کے سفیر برائے یمن مارٹن گرفتھس دنھ کے روز دورہ یمن پہر روانہ ہوئے تھے تاکہ الحدیدہ سمیت یمن کے دوسرے علاقوں میں صورتحال کو دیکھ سکیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا