English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی سینٹ، سعودی عرب پر پابندیوں کے موضوع پر اعلیٰ سطحی حکام سے بریفننگ لے گا

share with us

واشنگٹن:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی سینٹ ، سعودی عرب پر پابندیاں لگانے یا نہ لگانے کے موضوع پر ٹرمپ  انتظامیہ کے اعلیٰ سطحی حکام سے بریفننگ  لے گا۔امریکہ کی نیوز سائٹ 'دی ہِل' میں شائع شدہ خبر کے مطابق سینٹ، ٹرمپ انتظامیہ سے موصول ہونے والی معلومات کے مطابق سعودی عرب  کے خلاف پابندیوں کے قانونی شکل اختیار کرنے اور اسلحے کی فروخت  کو روکنے کے موضوع کا جائزہ لے گا۔

سینٹ کی بحث کے ایجنڈے پر سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے ساتھ ساتھ سعودی فوج  کی زیر قیادت یمن میں جاری جنگ پر بھی غور کیا جائے گا۔خبر کے مطابق مذکورہ بریفنگ آئندہ ہفتے دی جائے گی۔ دی ہِل  کی مطابق یہ بریفنگ وزیر دفاع جِم میٹس اور وزیر خارجہ مائیک پومپیو دیں گے۔تاہم مذکورہ وزارتوں کی طرف سے تاحال کوئی بیان  جاری نہیں کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا