English   /   Kannada   /   Nawayathi

3500 سال پرانے اہرام مصر سے ملنے والا خزانہ نمائش کے لئے پیش

share with us

قاہرہ :25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) مصر کا شمار دنیا کے قدیم ترین ممالک میں ہوتا ہے جہاں کی تہذیب ہزاروں سال پرانی ہونے کے باعث دنیا بھر کیلئے توجہ کا مرکز ہے۔ مصر سے آئے روز کہیں نہ کہیں سے آثار قدیمہ ملتے رہتے ہیں لیکن اب کی بار ماہرین کو ایک 3500 سال پرانا اہرام مل گیا ہے جس سے ملنے والا خزانہ پہلی بار عوام کے سامنے نمائش کیلئے پیش کردیا گیا ہے۔

مصر کے شہر لکسور میں اساسیف نامی وادی میں ساڑھے تین ہزار سال پرانے اہرام مصر کی دریافت ہوئی ہے ۔ یہ کھوج فرانس کی سٹراس بورگ یونیورسٹی کے آثار قدیمہ کی کھوج لگانے والے ایک مشن نے کی ہے۔

تقریباً 3500 سال پرانے اہرام مصر سے ملنے والے خزانوں کو اب نمائش کے لیے پیش کر دیا گیا ہے۔

اس اہرام مصر سے ماہرین کی ٹیم کو 2 حنوط شدہ لاشوں (ممی) کے کفن ملے ہیں اس کے علاوہ وہاں سے اس ٹیم کو ایک ہزار کے قریب پرانے مجسمے بھی ملے ہیں۔

تحقیق کے مطابق یہ اہرام مصر 1550 قبل مسیح سے 1300 قبل مسیح کے درمیان تعمیر ہوا تھا، فرانسیسی ٹیم رواں سال مارچ سے اس مقام پر کام کر رہی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا