English   /   Kannada   /   Nawayathi

حلب میں باغیوں کی جانب سے زہریلی گیس سے حملہ، شامی میڈیا

share with us

حلب:25؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)شام کے سرکاری میڈیا کا کہنا ہے کہ حلب میں باغیوں کی جانب سے زہریلی گیس کے حملوں سے درجنوں افراد متاثر ہوئے ہیں۔ شامی حکام کے مطابق کم ازکم 50 افراد کو سانس لینے میں مشکلات کی علامات کے ساتھ ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ زہریلی گیس کے حامل شیل باغیوں کی جانب سے داغے گئے۔ طبی ذرائع کے مطابق اس حملے کے نتیجے میں ایک بچے سمیت دو افراد کی حالت تشویش ناک ہے۔ شامی تنازعے پر نگاہ رکھنے والی سیریئن آبرویٹری نے بھی اس حملے کی تصدیق کی ہے، تاہم باغی گروہوں نے ان دعوؤں کو مسترد کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا