English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین : انتخابات کا انعقاد،ملک کی 2 سب سے بڑی اپوزیشن جماعتوں کو انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے سے روک دیا گیا

share with us

بحرین:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)خلیجی ریاست بحرین میں حزبِ اختلاف کی جماعتوں پر پابندی کے باوجود پارلیمانی انتخابات کا انعقاد ہورہا ہے۔ ملک کی 2 سب سے بڑی اپوزیشن جماعتوں الوفاق اور سیکیولر نظریات کی حامل وعد کو انتخابات میں امیدوار کھڑے کرنے سے روک دیا گیا جس کے بعد ان کی جانب سے بائیکاٹ کا اعلان کردیا گیا۔ملک کے مقامی وقت کے مطابق صبح 8 بجے ووٹنگ کا آغاز ہوا اور غیر معمولی طور پر رات 8 بجے تک جاری رہے گی، حکام کے مطابق انتخابات میں 41 خواتین سمیت 293 افراد حصہ لے رہے ہیں جبکہ پارلیمانی انتخابات کے ساتھ ہی بلدیاتی انتخابات کا انعقاد بھی کیا جارہا ہے۔بحرین کے شاہ حماد نے ستمبر میں دیے گئے ایک بیان میں عوام پر زور دیا تھا کہ وہ بھرپور انداز میں انتخابات میں حصہ لیں۔بحرین کے پبلک پراسیکیوٹر کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا کہ اس ماہ انتخابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے کے الزام میں کم از کم 6 افراد کو حراست میں لیا گیا۔خیال رہے کہ سال 2011 کے بعد سے بحرین میں انتظامی بحران کا آغاز ہوا تھا جب سیکیورٹی فورسز نے مظاہرین پر چڑھائی کردی تھی جو آئینی بادشاہت اور ملک میں منتخب وزیراعظم دیکھنا چاہتے ہیں۔اس سے قبل اپوزیشن جماعتوں نے 2014 میں ہونے والے انتخابات کا بھی بائیکاٹ کردیا تھااور اسے ڈھونگ قرار دیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا