English   /   Kannada   /   Nawayathi

غزہ، حماس کارکنوں کی شہادت کے واقعہ کی تصاویر جاری کرنے پر صہیونی انتظامیہ، فوج مشکلات کا شکار

share with us


اسرائیلی فوج نے صہیونی فوجی کمانڈوز کی تصاویر سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر ان کے مشتہر کرنے پر پابندی عائد کردی


مقبوضہ بیت المقدس:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)11 نومبر کو غزہ کی پٹی میں حماس کے عسکری ونگ کے سات کارکنوں کی شہادت کے واقعہ کی تصاویر جاری کئے جانے کے بعد صہیونی ریاست اور فوج کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ گیا ۔عبرانی اخبار ہارٹزکی رپورٹ کے مطابق غزہ میں القسام کارکنوں کیخلاف کارروائی میں حصہ لینے والی اسرائیلی کمانڈو یونٹ ایک نئی مشکل میں پھنس گئی ہے۔ رپورٹ کے مطابق حماس نے غزہ میں دراندازی کرنے والے اسرائیلی فوجیوں، ان کی گاڑیوں اور آلات کے حوالے سے اہم شواہد حاصل کرکے صہیونی کمانڈو یونٹ کو ایک نئی مشکل میں ڈال دیا ہے۔القسام بریگیڈ کی جانب سے اشتہاری قرار دیئے گئے صہیونی فوجی کمانڈوز کی تصاویر سامنے آنے کے بعد اسرائیلی فوج کے سینسر شعبے نے ان تصاویر کے سوشل میڈیا پر مشتہر کرنے پر پابندی عائد کردی ہے۔ اسرائیلی ملٹری کنٹرولر ارئیل بن افراہام نے میڈیا پر زور دیا ہے کہ وہ حماس کی جانب سے جاری کی گئی تصاویر شائع نہ کریں۔اسرائیلی تجزیہ نگار کے مطابق حماس کی جانب سے حالیہ کارروائی کی تصاویر 2010ء میں دبئی میں ’موساد‘ کے ایجنٹوں کے حملے میں شہید ہونے والے حماس رہنما محمود المبحوح کی تحقیقات سے کافی مشابہت رکھتی ہیں۔ 8سال قبل جب مبحوح کو اسرائیلی گماشتوں نے شہید کیا تھا تب دبئی کے پولیس چیف ضاحی خلفان نے تحقیقات کے بعد ایسے ہی نتائج اخذ کیے تھے اور ملزمان کی تصاویر جاری کی تھیں۔صہیونی تجزیہ نگاروں کے مطابق آج کے ٹیکنالوجی کے ترقی یافتہ دور میں خفیہ کارروائی کرنا کافی مشکل ہوگیا ہے۔فلسطینی مزاحمتی گروپوں نے بھی اس باب میں اہم پیشرفت کی ہے۔ حال ہی میں جب اسرائیلی فوج نے غزہ پرحملہ کیا تو مجاہدین نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے اسرائیل کی تنصیبات پر راکٹ حملے کئے تھے اور ان حملوں کی معیاری تصاویر نے صہیونیوں کو حیران کردیا تھا۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا