English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ،خاشقجی کے قتل کی تفتیش پر آنکھیں پھیر لیں گے، ترک وزیر خارجہ

share with us


یورپ اورٹرمپ کے بیانات ملتے جلتے ہیں مگر ہم قتل پر روشنی ڈالنے کے لیے لازی کچھ کریں گے،گفتگو


انقرہ :24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترک وزیر خارجہ میولت کوواسگلونے کہاہے کہ جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے حالیہ بیانات سے ظاہر ہے کہ وہ اس معاملے پر تفتیش کے نتائج پر آنکھیں پھیر لیں گے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ترک وزیر خارجہ نے امریکی صدر کے حالیہ بیان پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ نے یہ کہنے کے بجائے کہ ہوسکتا ہے کہ ولی عہد محمد بن سلمان سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل سے آگاہ ہوں، سعودی عرب کا ثابت قدم ساتھی بننے کا عندیہ دیا۔میولت کوواسگلو نے ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے انصاف پر تجارتی تعلقات کو ترجیح دینے پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ انسانی زندگی کو فوقیت دی جانی چاہیے۔انہوں نے امریکی نشریاتی ادارے کو بتایا کہ ٹرمپ کے بیان کا مطلب ہے کہ ’کچھ بھی ہوجائے، میں آنکھیں پھیر لوں گا‘، یہ صحیح طریقہ نہیں ہے اور ہر چیز پیسہ نہیں ہے۔ترک وزیر خارجہ نے جمال خاشقجی کے قتل سے متعلق یورپی شراکت داروں کے حالیہ اقدامات پر بھی تبصرہ کیا۔میولت کوواسگلو کا کہنا تھا کہ یورپ کا کہنا ہے کہ سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے، ہم یورپ سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتے۔ان کا مزید کہنا تھا کہ ترکی جمال خاشقجی کے قتل پر روشنی ڈالنے کے لیے لازمی کچھ کرے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا