English   /   Kannada   /   Nawayathi

لیبیا: دہشت گردانہ حملے میں 9 فوجی ہلاک ، متعدد زخمی،داعش نے ذمہ داری قبول کرلی

share with us


دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں میں اپنے مذموم مقاصد پورے نہیں کرسکتے، لیبیائی حکومت کا بیان


تازربو:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)لیبیا کے جنوب مشرقی شہر تازربو میں ایک فوجی چوکی پر ہونے والے دہشت گردانہ حملے میں کم سے کم 9 فوجی ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے۔ شدت پسند تنظیم "داعش" نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ تفصیلات کے مطابق لیبیا کی صدارتی کونسل کی طرف سے جاری ایک بیان میں بتایا گیا ہے کہ گزشتہ روز تازربو شہر میں ایک فوجی چوکی پر "داعش" کے حملے میں کم سے کم 9 اہلکار مارے گئے۔کونسل کی جانب سے اس کارروائی کو بزدلانہ حملہ قرار دیتے ہوئے اس کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔ قومی وفاق حکومت کا کہنا ہے کہ دہشت گرد اپنے بزدلانہ حملوں میں اپنے مذموم مقاصد پورے نہیں کرسکتے۔ادھر لیبیا میں عرب ہیومن رائٹس آرگنائزیشن نے بھی دہشت گردانہ حملے کی شدید مذمت کی ہے اور کہا ہے کہ حملہ کرنے والے افراد تیونسی لہجے میں عربی بول رہے تھے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا