English   /   Kannada   /   Nawayathi

قیدیوں سے غیرانسانی سلوک کی خبریں بے بنیاد ہیں، سعودی عرب

share with us

ریاض:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی وزارت اطلاعات نے ذرائع ابلاغ میں شائع ہونے والی ان خبروں کو بے بنیاد قرار دیا ہے جن میں کہا گیا تھا کہ سعودی عرب کی جیلوں میں قیدیوں پر بدترین تشدد کیا جاتا ہے۔وزارت اطلاعات کی طرف سے جاری ہونے والے بیان میں کہا گیا ہے کہ انسانی حقوق کی تنظیموں"ایمنسٹی" اور ہیومن رائٹس واچ کے قیدیوں پر تشدد سے متعلق دعوے قطعی بے بنیاد ہیں۔ اس طرح کی تمام افواہیں اور جعلی خبریں فرضی ذرائع سے حاصل کردہ معلومات کی بنیاد پر فراہم کی جا رہی ہیں۔خیال رہے کہ انسانی حقوق کی دو بڑی عالمی تنظیموں نے کہا ہے کہ سعودی عرب میں جیلوں میں قید افراد کو بدترین اذیتیں دی جاتی ہیں تاہم اس حوالے سے یہ ادارے کوئی ثبوت پیش نہیں کرسکے ہیں۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا