English   /   Kannada   /   Nawayathi

طوفانی بارش سے بغداد پانی پانی،ہزاروں گھروں کو نقصان ، دس افراد جاں بحق

share with us


طوفانی بارش کے باعث شہری آبادی سیلاب کی لپیٹ میں آگئی، ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ،عراقی حکومت


بغداد:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق کے دارالحکومت بغداد اور کئی دوسرے شہروں میں ہونے والی طوفانی بارش کے باعث شہری آبادی سیلاب کی لپیٹ میں ہے جس کے نتیجے میں اب تک 10 افراد جاں بحق ہوگئے ہیں۔ سیلاب سے ہزاروں گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔عراقی وزارت صحت کے مطابق صلاح الدین شہر میں پانچ افراد سیلابی ریلے کی زد میں آ کر جاں بحق ہوگئے۔ ذی قار میں دو، میسان میں ایک، البصرہ میں ایک اور وسط میں ایک شخص مارا گیا جب کہ 22 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بغداد اور عراق کے دوسرے شہروں میں آنے والے سیلاب نے بڑے پیمانے پر تباہی مچا دی۔ سب سے زیادہ نقصان صلاح الدین گورنری میں ہوا ہے۔ بارشوں کا سلسلہ جاری ہے اور شہر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں۔ سیلاب سے الجرناف، الحوریہ اور الخضرانیہ قصبے بری طرح متاثر ہوئے ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا