English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمن کے مغربی ساحل پرحوثیوں کا اہم فیلڈ کمانڈر ساتھیوں سمیت ہلاک

share with us


حوثی باغیوں کی طرف سے بھی اپنے کمانڈر اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کردی گئی


صنعاء:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے مغربی ساحلی محاذ پر اتحادی فوج نے حملے میں حوثی باغیوں کا ایک اہم فیلڈ کمانڈر اور اس کے کئی ساتھی ہلاک ہوگئے۔ حوثی باغیوں کی طرف سے بھی اپنے کمانڈر اور جنگجوؤں کی ہلاکت کی تصدیق کی گئی ہے۔تفصیلات کے مطابق فضائی حملے میں مارے جانے والیحوثی کمانڈر محمد عبداللہ ابو خرفشہ المعروف "ابو نذیر" کو جمعہ کے روز شمال مغربی یمن کی حج گورنری میں دفن کیا گیا تاہم اس کے مارے جانے کی جگہ اور وقت کے تفصیل بیان نہیں کی گئی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ ابو نذیر دو روز قبل مغربی ساحل محاذ الحدیدہ میں 30 دیگر جنگجوؤں کے ساتھ مارا گیا تھا۔ادھر یمن کی سرکاری فوج کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ ابو خرفشہ نے الحدیدہ گورنری کے وسط میں الصالح شہر میں حملہ کیا اور جوابی کارروائی میں وہ ہلاک ہوگیا۔ یمنی فوج کے العمالقہ بریگیڈ کے مطابق حوثی فیلڈ کمانڈر کیساتھ اس کے 30 دیگر جنگجو ساتھی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔یمن کے غیر سرکاری اعداد و شمار کے مطابق گذشتہ ڈیڑھ ماہ کے دوران حوثیوں کے 1526 جنگجو ہلاک ہوچکے ہیں۔ باغیوں کو سب سے زیادہ جانی اور مالی نقصان الحدیدہ گورنری میں پہنچا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا