English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی حکومت نے المہرہ میں انارکی پھیلانے کی کوششوں سے خبردار کر دیا

share with us


بعض عناصر المہرہ صوبے میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں یہ 
عناصر آئینی حکومت اور سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کا کردار مسخ کرناچاہتے ہیں ،یمنی وزیر اطلاعات

\
صنعاء:24؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے ملک کے مشرقی صوبے المہرہ میں شورش کے واسطے اشتعال انگیزیوں سے خبردار کیا ہے۔الاریانی کے مطابق دھرنوں کی کالیں دینے کا مقصد صوبے کو انارکی کے سمندر میں غرق کر دینا ہے جس سے حوثی ملیشیا کے لیے اسمگلنگ کی کارروائیاں آسان ہو جائیں گی۔وزیر اطلاعات نے اپنی ٹوئیٹ میں کہا کہ بعض عناصر المہرہ صوبے میں مشکلات پیدا کرنے کے لیے کوشاں ہیں۔ یہ عناصر مشکوک سرگرمیاں انجام دے رہے ہیں تا کہ آئینی حکومت اور سعودی عرب کے زیر قیادت عرب اتحاد کا کردار مسخ کیا جا سکے۔یمنی صدر عبدربہ منصور ہادی اور عرب اتحاد کی جانب سے المہرہ میں متعدد ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ یمن میں سعودی سفیر کے مطابق ان میں کڈنی سینٹر کا افتتاح، المہرہ ایئرپورٹ، الغیظہ کی بندرگاہ کی توسیع، الغیظہ ہسپتال کی تجدید اور توسیع کے علاوہ المہرہ اور سقطری دونوں صوبوں کے ماہی گیروں کو ماہانہ 100 کے قریب کشتیاں فراہم کرنا شامل ہے۔یمنی حکومت نے المہرہ صوبے کے لیے ہنگامی طور پر دو ارب یمنی ریال مختص کیے تا کہ گزشتہ ماہ آنے والے طوفان کے نقصانات کا ازالہ کیا جا سکے۔ علاوہ ازیں کنگ سلمان امدادی مرکز نے صوبے کے لیے کئی ٹن امدادی سامان پیش کیا جس میں غذائی مواد بھی شامل ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا