English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی نے فیتو تنظیم کے مطلوبہ 84 کارندوں کی فہرست امریکی حکام کو دیدی 

share with us



امریکی حکام سے ملاقات میں گولن تنظیم، وائی پی جی ،جمال خاشق جی کے قتل اور شام کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا،چاوش اوگلو


انقرہ:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کے وزیر خارجہ مولود چاوش اوگلو نے کہا ہے کہ انہوں نے فتح اللہ گولن تنظیم کے 84 کارندوں کی فہرست امریکی وزیر خارجہ اور وائٹ ہاوس کے مشیر سلامتی جان بولٹن کو فراہم کر دی ہے ۔امریکا میں موجود چاوش اوگلو نے ترک سفیر کی رہائش گاہ پر میڈیا نمائندگان سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ میں نے گولن تنظیم ، وائی پی جی اور جما ل خاشقجی کے قتل اور شام سے متعلق صورت حال پر امریکی حکام سے تبادلہ خیال کیا جو کہ مفید رہا ۔ انہوں نے بتایا کہ میں نے فیتو تنظیم سے وابستہ 84 افراد کی فہرست امریکی حکام کے حوالے کر دی ہے ۔جمال خاشقجی قتل کیس سے متعلق وزیر خارجہ نے کہا کہ اس معاملے میں ترکی کی حیثیت انتہائی شفاف ہے۔ انہوں نے واضح کیاکہ بیشتر ممالک کی طرح ترکی بھی سعودی عرب سے تعلقات خراب نہیں کرنا چاہتا ۔شام کے حوالے سے چاوش اوگلو نے کہا کہ منبج کے بارے میں ایک لائحہ عمل ترتیب دینے کیلیے جلد ہی ترک اور امریکی حکام ملاقات کریں گے چونکہ علاقے کو دہشتگردوں سے مکمل طور پر پاک کیے بغیر کچھ کہنا قبل از وقت ہوگا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا