English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترکی میں 74 افراد کو عمر قید کی سزا ، مغربی ممالک کو تشویش

share with us


یہ افراد 25 جولائی 2016 کی رات انقلاب کی کوشش اور 240 سےزیادہ نہتے شہریوں کی ہلاکت میں ملوث تھے


انقرہ:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ترکی کی خبر رساں ایجنسی اناضول کے مطابق عدالت نے 74 افراد کو عمر قید کی سزا سنائی ہے جن میں فوجی اہل کار بھی شامل ہیں۔ یہ افراد 25 جولائی 2016 کی رات انقلاب کی کوشش اور 240 سے زیادہ نہتے شہریوں کی ہلاکت میں ملوث ہیں۔ ترک فوجیوں کے ایک گروپ کی جانب سے صدر رجب طیب ایردوآن کی حکومت کا تختہ الٹنے کی کوشش ناکام ہو گئی۔اناضول کا کہنا ہے کہ عدالت نے مذکورہ 74 افراد کو "آئینی نظام کو معطل کرنے کی کوشش "کے الزام میں سزا سنائی ہے۔عمر قید کی سزا پانے والے یہ افراد مشروط معافی یا عام معافی کے مستحق بھی نہیں ہوں گے۔انسانی حقوق کی تنظیموں اور ترکی کے حلیف مغربی ممالک نے تطہیر کے عمل کے حجم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے  الزام عائد کیا ہے کہ ایردوآن نے انقلاب کی کوشش کو اپوزیشن پر جھاڑو پھیر دینے کا ذریعہ بنا لیا۔دوسری جانب ترکی کی حکومت کا کہنا ہے کہ اسے درپیش خطرے کے سبب یہ تمام اقدامات ضروری ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا