English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی ملیشیا کی خلاف ورزیاں ان کے ایرانی آقا کے مزاج کے عین مطابق ہیں،شہزاد ہ خالد 

share with us

واشنگٹن:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں متعین سعودی سفیر شہزادہ خالد بن سلمان نے کہا ہے کہ یمن میں حوثی ملیشیا کے حالیہ اقدامات ان کے ایرانی آقا کے مزاج کے عین مطابق ہیں۔شہزادہ خالد نے بدھ کو ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ ایران کے حمایت یافتہ حوثیوں نے پہلے خود ہی جنگ بندی کا اعلان کیا اور کہا کہ وہ اتحادی ممالک اور یمنی فورسز کے خلاف تمام حملے روک دیں گے لیکن انھوں نے اس کے 13 گھنٹے کے بعد ہی میدی کی جانب ایک میزائل داغ دیا۔یہ کارروائی ان کی کذب بیانی اور وعدوں کی خلاف ورزیوں کے عین مطابق ہے۔وہ مزید لکھتے ہیں کہ یہ سب کچھ ان کے ایرانی آقا کے کھیل کی کتاب کے بھی عین مطابق ہے۔ ایرانی وزیر خارجہ( جواد ظریف)یمن میں کسی قسم کی مداخلت کی تردید کرتے ہیں لیکن پاسداران انقلاب ایران کے ڈپٹی کمانڈر حسین سلامی بحر متوسطہ سے بحیرہ احمر تک نئے اڈے بنانے کا اعلان کرتے ہیں۔حوثی ملیشیا نے منگل کو طے شدہ جنگ بندی توڑ دی تھی اور اس نے سعودی عرب ، متحدہ عرب امارات اور ان کے یمنی اتحادیوں کے خلاف ڈرون اور میزائل حملے روکنے کے اعلان کے چند گھنٹے کے بعد ہی سعودی علاقے کی جانب ایک میزائل داغ دیا تھا۔عین اس وقت یمن کے لیے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھس صنعا میں حوثی ملیشیا کی قیادت سے سویڈن میں امن مذاکرات کی شرکت کے لیے بات چیت کررہے تھے۔اس دوران میں یمن کی قانونی حکومت نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے مطالبہ کیا تھا کہ وہ صوبہ الحدیدہ میں ایران نواز حوثی ملیشیا کی بین الاقوامی انسانی قانون کی خلاف ورزیوں کی مذمت کرے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا