English   /   Kannada   /   Nawayathi

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کاولی عہد کے ہمراہ تبوک شہر کا دورہ 

share with us



مقامی لوگوں کا شاہی مہمانوں کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال

 
تبوک/ریاض:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کے بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز بن آل سعود نے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت اعلیٰ حکام کے ہمراہ تبوک شہر میں ایک مقامی تقریب میں شرکت کی ‘جہاں مقامی لوگوں نے گورنر تبوک شہزادہ فہد بن سلطان کی قیادت میں شاہی مہمانوں کا انتہائی گرم جوشی سے استقبال کیا ۔سعودی خبر رساں ادارے کے مطابق منگل کے روز گورنر تبوک شہر شہزادہ فہد بن سلطان کی زیر نگرانی شاہی خاندان کیلئے ایک ولہانہ تقریب کا انعقاد کیا گیا ‘جس میں سعودی بادشاہ سلمان بن عبدالعزیز بن آل سعود اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے وزیر دفاع اور وائس صدر آف وزراء کونسل کے ہمراہ بطور مہمان خصوصی تقریب میں شرکت کی ،شاہ سلمان بن عبدالعزیز بن آل سعود کے ’کنگ خالد سپورٹس‘‘ہیڈ کوارٹرز پہنچے پر گورنر شہزادہ فہد بن سلطان نے ان کا استقبال کیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور شاہی ترانے سے کیا گیا ،تقریب میں مقامی فنکاروں نے متعدد نظمیں اور گیت پیش کئے ،جنہیں شاہی مہمانوں کی جانب سے بھر پور داد بھی دی گئی ۔دوران تقریب شاہی مہمانوں نے گورنر فہد بن سلطان کی سربراہی میں خطے کے ایک ممتاز گروپ کی جانب سے تاریخی تحفائف بھی وصول کئے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا