English   /   Kannada   /   Nawayathi

جنوبی کوریا کا بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے ساتھ تجارتی معاہدے پر غور

share with us

سیول:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا میں بریگزٹ کے بعد برطانیہ کے ساتھ کسی ممکنہ تجارتی معاہدے پر غور کیا جا رہا ہے۔ جنوبی کوریا کے خبر رساں ادارے یونہاپ کے مطابق وزارت تجارت، صنعت اور توانائی نے ماہرین سے دریافت کیا ہے کہ وہ ایسے کسی معاہدے سے متعلق اپنی تجاویز دیں۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا اور یورپی یونین نے سن 2011 میں آزاد تجارتی معاہدے پر دستخط کیے تھے، جس کی توثیق سن 2015 میں ہوئی تھی۔ تاہم یورپی یونین سے برطانیہ کے اخراج کے بعد جنوبی کوریا کو لندن حکومت کے ساتھ کوئی نیا معاہدہ کرنے کی ضرورت ہو گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا