English   /   Kannada   /   Nawayathi

دہشت گردانہ منصوبہ، آسٹریلیا میں تین افراد کے خلاف مقدمہ

share with us

سڈنی:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا میں تین افراد کو دہشت گردانہ حملے کی منصوبہ بندی کے الزامات کے تحت مقدمے کا سامنا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ افراد ملیبورن شہر کی ایک پرہجوم جگہ پر حملے کی منصوبہ بندی میں مصروف تھے۔ حکام نے بتایا کہ یہ افراد ترک نژاد آسٹریلوی شہری ہیں۔ ان میں سے دو بھائی ہیں، جن کی عمریں تیس اور چھبیس برس ہیں جب کہ تیسرا ان کا اکیس سالہ دوست ہے۔ پولیس کے مطابق ان افراد کے گھروں پر منگل کی صبح چھاپے مار کر تلاشی بھی لی گئی۔ ان پر مقدمے کی کارروائی اگلے برس اپریل سے شروع ہو گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا