English   /   Kannada   /   Nawayathi

ترک سیاست دان دیمیرتاس کی حراست، یورپی عدالت فیصلہ آج کرے گی

share with us

انقرہ:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی عدالت برائے انسانی حقوق منگل کے روز ترک اپوزیشن کے رہنما صلاح الدین دیمیرتاس کی حراست کے قانونی یا غیرقانونی ہونے سے متعلق فیصلہ آج سنائے گی۔ 45 سالہ دیمیرتاس سن 2016 میں ناکام فوجی بغاوت کے بعد سے دہشت گردی کے الزامات کے تحت قید میں ہیں۔ تاہم دیمیرتاس دہشت گردی کے الزامات کو مسترد کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ انہیں زیرحراست رکھنے کی وجہ ان کی جانب سے رجب طیب ایردوآن پر تنقید ہے۔ کردوں کی حامی جماعت پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کے اس رہنما نے رواں برس صدارتی انتخابات میں جیل کے اندر رہتے ہوئے حصہ لیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا