English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثیوں کی جانب سے الحدیدہ میں سیز فائر کی خلاف ورزی

share with us


شاہراہ صنعا پر وقفے وقفے سے سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان جھڑپیں 


صنعاء:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمنی وزیر اطلاعات معمر الاریانی نے الزام عاید کیا ہے کہ ایران نواز حوثی باغیوں نے بندرگاہی شہر الحدیدہ میں فائر بندی کے اپنے ہی اعلان کی خلاف ورزی کا ارتکاب کیا ہے۔الحدیدہ سے ملنے والی اطلاعات میں بتایا گیا ہے کہ سات جون نامی کالونی اور شاہراہ صنعا کو ملانے والے نکتہ پر وقفے وقفے سے سرکاری فوج اور حوثیوں کے درمیان چھڑپوں کا سلسلہ جاری ہے۔ یہ لڑائی اس وقت شروع ہوئی جب حوثیوں نے علاقے میں سرکاری فوج کے مراکز کی جانب پیش قدمی اور دراندازی کی کوشش کی۔وزیر اطلاعات الاریانی نے اپنے ٹویٹر پیغام میں کہا ہے کہ حوثی ملیشیا کے اس بیان کی روشنائی بھی خشک نہیں ہوئی تھی جس میں انہوں نے بیلسٹک میزائل حملے روکنے کا اعلان کیا تھا۔ اگلے ہی لمحے حوثی باغیوں نے سعودی عرب کی جانب میزائل داغ دیا۔حوثی ملیشیا نے اتوار کے روز ایک بیان میں عندیہ ظاہر کیا تھا کہ وہ یمن کے لئے اقوام متحدہ کے خصوصی ایلچی مارٹن گریفتھ کی اپیل پر یمن کی سرکاری فوج اور سعودی عرب کے خلاف میزائل اور ڈرون حملے بند کر رہے ہیں۔ادھر یمنی حکومت نے سرکاری طور پر اس امر کی تصدیق کی ہے کہ وہ تنازع کے خاتمے کی خاطر یو این کے زیر اہتمام سویڈن میں ہونے والے امن مذاکرات میں شرکت کرے گی۔یمنی وزارت خارجہ، جسے بین الاقوامی سطح پر تسلیم کیا جاتا ہے، نے خبر رساں ادارے سبا کے ذریعے جاری کردہ بیان میں تصدیق کی ہے کہ یو این ایلچی گریفتھ کے نام پیغام میں بتایا ہے کہ مذاکرات میں نمائندگی کے ہم اپنا وفد بھیجیں گے۔یمنی حکومت نے یو این کو لکھے گئے خط میں اپیل کی تھی کہ حوثی ملیشیا پر عالمی ادارے کی کوششوں کا مثبت جواب دینے کے لئے زور ڈالا جائے اور انہیں اس بات پر آمادہ کیا جائے کہ وہ ایسی مشاورت میں کسی پیشگی شرط کے بغیر شرکت کریں۔مارٹن گریفتھ آئندہ ہفتوں میں سویڈن کے اندر نئے امن مذاکرات منعقد کرانے کی کوشش کر رہے ہیں۔ اپنی اس کوشش میں انہیں امریکا، برطانیہ اور فرانس سمیت متعدد دوسرے ملکوں کی حمایت حاصل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا