English   /   Kannada   /   Nawayathi

مظفر پورشیلٹر ہوم معاملہ : سابق وزیر منجو ورمانے کی خودسپردگی

share with us

مظفرپورشیلٹرہوم کیس کی ملزم بہار کی سابق وزیرمنجو ورما نے آرمس ایکٹ سے متعلق معاملے میں عدالت میں خود سپردگی کردی ہے۔ منجو ورما نے منگل کو بیگوسرائے ضلع کے منجھول انومنڈل عدالت میں خود سپردگی کی ہے۔ اطلاعات کے مطابق منجو نے شناخت چھپانے کے لئے برقعہ کا سہارا لیا اوراپنی شناخت تبدیل کرکے خود سپردگی کی۔

اس سے قبل ان کی گرفتاری کولے کرپولیس مسلسل دبش دے رہی تھی۔ منجوورما آرمس ایکٹ کے معاملے میں فرارچل رہی تھیں اورپولیس مسلسل ان کی گرفتاری کے لئے دبش دے رہی تھی۔ منجوکی گرفتاری کی تصدیق بہارکے اے ڈی جی ہیڈ کوارٹر سے ایس کے سنگھل نے بھی کی ہے۔

اے ڈی جی دفترنے بتایا کہ پولیس کی دبش میں منجو ورما نے خودسپردگی کی ہے۔ ان کو ریمانڈ پرلے کرپولیس پوچھ گچھ کرے گی۔ منجوگزشتہ کئی دنوں سے آرمس ایکٹ کے معاملے میں فرارچل رہی تھیں۔ منجوسے قبل ان کے شوہرنے بھی اسی معاملے میں کورٹ میں سرینڈر کیا تھا۔ منجوورما بہارکی سماجی فلاح وبہبود کی وزیرتھیں۔ ان کی گرفتاری کے مطالبے کولےکراپوزیشن نے بھی کئی روزسے سوال اٹھائے تھے۔

منجوورما کے آبائی گھرسے آرمس ملنے کے بعد معاملہ درج کیا گیا تھا۔ ہفتہ کی صبح ڈھول باجے کے ساتھ رہائش گاہ پرپہنچی پولیس نے اشتہار چسپا کیا اوران کی جائیداد کی ضبطی کی تھی۔ آرمس ایکٹ میں ملزم وزیرکی رہائش گاہ بیگوسرائے ضلع کے چیریا بریارپورکے ارجن ٹول میں ہے۔

منجھول کورٹ نے منجو ورما کے خلاف دفعہ 82 اوردفعہ 83 کے تحت پولیس کو کارروائی کا حکم جاری کیا تھا۔ آپ کو بتادیں کہ پولیس نے کچھ دن قبل عدالت سے منجوورما کے خلاف اشتہاراورجائیداد ضبطی کا حکم طلب کیا تھا۔ حالانکہ اس متعلق منجوورما کے وکیل نے عدالت کو ایک تحریری درخواست دے کرمنجوورما کو فرارنہ مانتے ہوئے ان کے خلاف اشتہاراورجائیداد ضبطی کے احکامات پرروک لگانے کی اپیل کی تھی، لیکن منجھول کورٹ کے اے سی جی ایم پربھات ترویدی نے منجوورما کے وکیل کی دلیل کو مسترد کرتے ہوئے یہ حکم جاری کیا تھا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا