English   /   Kannada   /   Nawayathi

ادارہ فکر وخبر بھٹکل کی جانب آن لائن نعتیہ مسابقہ کا انعقاد : مساہم کے لیے عمر کی کوئی قید نہیں ۔

share with us

بھٹکل 19 نومبر 2018 (فکر وخبر نیوز) ادارہ *فکروخبر بھٹکل* کی جانب سے پہلی مرتبہ شہر بھٹکل و مضافاتکے احباب کے لیے *آن لائن Online نعتیہ مسابقہ*  ان شاء اللہ بروز پیر 19/ نومبر  2018 کی صبح سے شروع ہوگا اور دس دنوں تک جاری رہتے ہوئے ان شاء اللہ 29/ نومبر 2018 بروز بدھ ہندوستانی وقت کے مطابق رات بارہ بجے تک جاری رہے گا۔

1) آن لائن نعتیہ مسابقہ تین گروپوں میں تقسیم کیا گیا ہے، سفلی، وسطی اور علیا۔
2) سفلی گروپ میں بارہ سال تک کے طلباء ۔
وسطی گروپ میں پچیس سال تک کے احباب ، اور علیا میں پچیس سال کے بعد والے حضرات حصہ لے سکتے ہیں۔ (عمر کی کوئی قید نہیں )

3) اس مسابقہ میں صرف بھٹکل سے لیکر کمٹہ و گیرسپہ اور مینگلور تک کے افراد شرکت کرسکتے ہیں وہ چاہیے کسی بھی ملک میں مقیم کیوں نہ ہوں۔

4) منتخب شدہ نعتیں (حسن صوت، مواد موضوعات کے اعتبار سے مناسب ہوگی) ہی فکروخبر کے یوٹیوب چینل پر اپلوڈ کی جائیں گی۔

5) پوانٹس یعنی نمبرات کی تعین میں یوٹیوب چینل کے ویورس کا بھی اعتبار ہوگا۔ 

6) کُل 19 انعامات ہونگے ہر گروپ کے اوّل , دوم اور سوم کے علاوہ ٹاپ 10 Top Ten کا انتخاب کیا جائے گا۔

7) مسابقہ کے لیے کل چار حکم صاحبان ہونگے.

8) ویڈیو تین منٹ سے کم نہ ہو، نمبرات دیتے وقت ویڈیو کلیریٹی اور وائس کوالیٹی بھی دیکھا جائے گا۔

9) نعت کا اردو زبان میں ہونا شرط ہے۔

10) مسابقہ میں شرکت کے لیے آپ کو اپنی نعت ویڈیو ریکارڈنگ کے بعد بذریعہ واٹس ایپ WhatsApp فکروخبر کے اس نمبر *9108080800* پر بھیجنا ہوگا۔

11) کسی بھی اختلافی امر میں ادارہ فکروخبر کا فیصلہ آخری فیصلہ ہوگا ۔

*نوٹ :۔ مزید جانکاری کے لیے اس نمبر پر رابطہ کریں۔*

*9916131111*

 www.Fikrokhabar.com

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا