English   /   Kannada   /   Nawayathi

فلسطین: غاصب یہودیوں نے فلسطینی اسپتال کی ایمبولنس کو تباہ کر ڈالا

share with us

مقبوضہ بیت المقدس:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے جنوبی شہر الخلیل میں یہودی آباد کاروں نے ایک فلسطینی اسپتال کی ایمبولینس پر حملہ کر کے اسے تباہ کر دیا۔ یہ واقعہ الخلیل کے وسطی علاقے تل ارمیدہ میں پیش آیا۔

مقامی سماجی کارکن محمد الزغیر نے بتایا کہ یہودی آباد کاروں نے مریضوں کو اسپتال منتقل کرنے والی ایمبولینس کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں ایمبولینس بری طرح ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہوئی ہے۔

عینی شاہدین نےکے مطابق یہودی آباد کاروں نے اسپتال کی ایمبولینس کو سنگ باری سے نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں ایمبولینس کے شیشے ٹوٹ گئے۔ جب یہ واقعہ پیش آیا اس وقت ایمبولینس میں مریض موجود تھا اور اسے اسپتال لے جایا جا رہا تھا۔

خیال رہے کہ الخلیل شہر میں یہودی آباد کاروں کے حملے معمول کا حصہ ہیں اور آئے روز فلسطینیوں کی جان ومال پر حملے کیے جا رہے ہیں۔ یہودی آباد کاروں نے فلسطینی آبادی کا ناک میں دم کر رکھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا