English   /   Kannada   /   Nawayathi

مالٹا:کار دھماکہ میں خاتون صحافی کا قتل،مجرمین کی شناخت ہوگئی

share with us

والیٹا:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)مالٹا میں کار بم دھماکے میں صحافی اور بلاگر کے قتل کے پیچھے موجود ماسٹر مائنڈز کا پتہ چل گیا۔مالٹا کے سنڈے ٹائمز نے رپورٹ میں نامعلوم پولیس ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا کہ 2017 میں کار بم دھماکے میں صحافی اور بلاگر ڈیفنی کاریوآنا گلیزیا کی ہلاکت کے پیچھے موجود ماسٹر مائنڈ کی شناخت ہوگئی۔رپورٹ میں اعلیٰ پولیس افسران کا حوالہ دیتے ہوئے کہا گیا کہ ’دو سے زائد افراد‘ کے مالٹی شہریوں کے گروپ کی شناخت ہوئی ہے، جسے خاتون صحافی کے قتل کا حکم دیا گیا۔

واضح رہے کہ اس قتل کے الزام میں 3 مشتبہ افراد زیر حراست ہیں اور ٹرائل کا سامنا کر رہے ہیں لیکن حکم دینے والے کی شناخت ابھی تک ایک معمہ بنی ہوئی ہے۔یاد رہے کہ گزشتہ برس 16 اکتوبر کو 53 سالہ کاریوآنا گلیزیا کو قتل کردیا گیا تھا، جنہوں نے پیٹرول اسمگلنگ سے منی لانڈرنگ اور منظم جرائم میں حکومتی اراکین کے ملوث ہونے کے اسکینڈل کو بے نقاب کیا تھا۔اس کے علاوہ ان کے بلاگ میں مالٹا کے سیاست دانوں پر انتہائی ذاتی حملے کیے گئے تھے۔

دوسری جانب گزشتہ ماہ کاریوآنا گلیزیا کے بیٹے میتھیو نے ’معافی کے نظام‘ پر سخت تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ یہ نظام ان کو تحفظ دینے کے لیے ہے جنہوں نے ان کی والدہ کے قتل کا حکم دیا۔

صحافی کے بیٹا جو سمجھتا ہے کہ قتل کا حکم طاقت ور شخصیات کی جانب سے دیا گیا ان کا کہنا تھا کہ ’اگر صرف ان لوگوں کو جیل بھیج کر سبق دیا گیا جنہوں نے صرف بم کا بٹن دبایا تھا تو یہ ایک بہت خطرناک پیغام ہوگا‘۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا