English   /   Kannada   /   Nawayathi

جمال خاشقجی کے قتل کی آڈیو ٹیپ خوفناک ہے، نہیں سنوں گا، ڈونلڈ ٹرمپ

share with us


ٹیپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہوں، اگر میں یہ نہیں سنتا تو یہ بہت سخت، ظالمانہ اور خوفناک تھا، امریکی صدر کا انٹرویو


واشنگٹن:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ سعودی صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے صوتی ریکارڈنگ کے بارے میں انہیں آگاہ کیا گیا ہے، لیکن وہ ریکارڈنگ خود نہیں سنیں گے۔ گزشتہ روز فاکس نیوز کے ساتھ بات چیت میں انھوں نے کہا کہ یہ ایک زبردست اور خوفناک ٹیپ ہے ،سی آئی اے نے مبینہ طور پر اس کے قتل کے لیے سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کو موردِ الزام ٹھہرایا ہے لیکن وائٹ ہا ؤس نے سرکاری طور پر اس سے اتفاق نہیں کیا۔امریکی صدر نے کہا کہ انہیں ٹیپ کو سننے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ انہیں اس ٹیپ کے بارے میں مکمل معلومات دی گئی ہیں۔انھوں نے فاکس چینل کو بتایا کہ میں ٹیپ کے بارے میں سب کچھ جانتا ہوں، اگر میں یہ نہیں سنتا، تو یہ بہت سخت، ظالمانہ اور خوفناک تھا۔انٹرویو میں صدر ٹرمپ نے کہا کہ محمد بن سلمان نے انہیں بتایا کہ انہیں قتل کے بارے میں کوئی معلومات نہیں تھیں۔ٹرمپ نے کہا کہ کسی کو معلوم نہیں کہ قاتل کون ہے اور جو بھی ہو قتل کے مشتبہ افراد پر امریکہ پابندیاں چاہتا ہے۔انہوں نے کہا، لیکن ہمارے سامنے ایک حلیف موجود ہے اور میں اس کے ساتھ رہنا چاہتا ہوں جو بہت سے طریقوں سے بہت اچھا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا