English   /   Kannada   /   Nawayathi

امرتسر دھماکہ معاملہ ِ سامنے آئی سی سی ٹی وی فوٹیج، معلومات دینے والوں کو پچاس لاکھ انعام کا اعلان

share with us

امرتسر :19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)پنجاب کے امرتسر میں اتوار کو ہوئے بم دھماکہ میں پولیس کو اہم ثبوت ملے ہیں۔ امرتسر میں نرنکاری سماگم میں ہوئے دھماکہ کا ایک سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آیا ہے۔ اس میں نرنکاری بھون پر گرینیڈ سے حملہ کرنے والے دو بائیک سوار مشتبہ نظر آ رہے ہیں۔ وزیراعلی کیپٹن امریندر سنگھ نے ان مشتبہ افراد کے بارے میں کسی بھی قسم کی معلومات دینے والے کو 50 لاکھ روپے کا انعام دینے کا اعلان کیا ہے۔

سی سی ٹی وی ویڈیو میں دو شخص موٹر سائیکل پر نظر آ رہے ہیں جن کے چہرے ڈھکے ہوئے ہیں۔ ان میں سے ایک شخص جینس شرٹ پہنے ہوئے ہے جبکہ دوسرا کرتا پائجامہ پہنے ہوئے ہے۔ ویڈیو میں نظر آ رہا کہ دونوں بلیک پلسر بائیک پر سوار ہیں جس پر کوئی نمبر پلیٹ نہیں لگی ہوئی ہے۔

بتا دیں کہ اتوار کو امرتسر کے باہری علاقہ میں مذہبی سماگم میں ہوئے گرینیڈ حملہ کو دہشت گردانہ حملہ مانا جا رہا ہے۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ دو موٹر سائیکل سواروں نے گرینیڈ سے حملہ کیا اور فرار ہو گئے۔ اس حملے میں تین افراد ہلاک ، جبکہ 20 سے زائد زخمی ہوگئے۔ حادثہ کے وقت نرنکاری بھون میں خواتین سمیت تقریبا 200 عقیدت مند موجود تھے۔

سینئر پولیس افسران کے ساتھ جائے حادثہ پر پہنچے پولیس ڈائریکٹر جنرل( آئی جی) سریش اروڑہ نے کہا کہ یہ دہشت گردانہ حملہ ہے۔ غور طلب ہے کہ حال ہی میں ایک خفیہ اطلاع میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ جیش محمد کے چھ سے سات دہشت گردوں کا ایک گروپ ریاست میں خاص طور پر فیروز پور میں موجود ہے۔ اس میں خونخوار دہشت گرد ذاکر موسیٰ کا بھی نام تھا۔ اس اطلاع کے بعد سے پنجاب ہائی الرٹ پر ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا