English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیا تنازعہ : اے ایم یو کیمپس میں ہندوستان کے نقشہ سے کشمیر غائب

share with us

علی گڑھ:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)علی گڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے کیمپس میں بھارت کا نقشہ ریاست جموں و کشمیر کے بغیر دکھایا گیا۔ اس معاملے نے ایک بار پھر یونیورسٹی کو نئے تنازع میں جھونک دیا ہے۔

 

یوینورسٹی کے پی آر او (رابطہ عامہ کے افسر) شافع قدوائی نے کہا کہ ' یہ غلط نقشہ یونیورسٹی کی ڈرامہ سوسائٹی سے غلطی سے بن گیا تھا، یہ نقشہ یونیورسٹی میں ہونے والے 'اینٹی پارٹیشن ڈرامہ' کے لیے بنایا گیا تھا۔ اطلاع ملتے ہی یہ نقشے پوری یونیورسٹی سے ہٹا دیے گئے ہیں'۔
 
 انہوں نے کہا کہ 'یونیورسٹی اس معاملے کی جانچ کر رہی ہے۔ ان غلط نقشوں کا بھارت کے سیاسی معاملات کے ساتھ کسی طرح کی وابستگی نہیں ہے'۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ محض ایک غلطی ہے جو انجانے میں ہوگئی ہے اور اسے مزید طول نہیں دیا جانا چاہیے۔
           
ذرائع کے مطابق بھارت کے نقشے کے ساتھ پاکستان کے کچھ حصے بھی شامل کیے گئے تھے اور جموں و کشمیر کا نقشہ بھی غلط دکھایا گیا تھا۔    

  •  

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا