English   /   Kannada   /   Nawayathi

علی گڑھ ، اندوہناک سڑک حادثہ میں ۶افرا ہلاک ، ۱۰ زخمی

share with us

علی گڑھ:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) اترپردیش میں علی گڑھ ضلع کے گبھانا علاقے میں ایک تیز رفتارکینٹرنے سڑک پر کھڑے بس مسافروں کو روندتےہوئے بس کو ٹکر مار دی جس میں خاتون سمیت چھ مسافروں کی موت ہو گئی اور 10 زخمی ہو گئے۔ پولیس سپرنٹنڈنٹ (سٹی) اتل شریواستو نے پیر کو یہاں بتایا کہ اتوار کی شب فرخ آباد ڈپو کی بس دہلی جا رہی تھی۔ رات تقریباً ساڑھے دس بجے گبھانا علاقے میں ہائی وے پر بلندشهر کی طرف بھوپال نگليا بارڈر پر بس کی ہیڈلائٹ خراب ہو گئی۔ ڈرائیور نے بس سڑک کنارے کھڑی کر دی اور لائٹ ٹھیک کرنے لگا۔

اسی درمیان کچھ مسافر بس کے نیچے اتر گئے. تبھی پیچھے سے تیز رفتار سے آ رہے ایک کینٹر نے سڑک پر کھڑے لوگوں کو اپنی زد میں لے لیا اور بس کو ٹکر مارتے ک گڑھے میں پلٹ گئی۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے میں موقع پر ہی ایک خاتون سمیت پانچ افرا کی موت ہو گئی اور 11 افراد زخمی ہو گئے۔ زخمیوں کواسپتال میں داخل کرایاگیا جہاں ایک مسافر نے دم توڑ دیا۔ مرنے والوں میں چار کی شناخت ہوئی ہےجس میں روی کانت (23) جوجان بیگم (28) آشيش کمار (23) اور 28 سالہ مسز مدھو شامل ہیں۔ دو لوگوں کی شناخت کرائی جا رہی ہے۔

مسٹر سريواستو نے بتایا کہ حادثے میں زخمی چھ افراد کو علی گڑھ اور چار کو بلند شہر اسپتال میں داخل کرایا گیا ہے۔زخمیوں میں کچھ کی حالت سنگین بتائی جارہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا